Categories
Breaking news

چمن: مشتعل باپ نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں کی جان لے لی

Advertisement
چمن: مشتعل باپ نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں کی جان لے لی

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں واقع پاک افغان سرحدی شہر چمن میں باپ نے اشتعال میں آکر فائرنگ کر کے اپنے 2 بیٹوں کی جان لے لی۔

لیویز کے ذرائع کے مطابق واقعہ چمن کے علاقے مردا کاریز روڈ پر پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کےاپنے 2 بیٹوں کو قتل کر دیا۔

کراچی: کیماڑی میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے کیماڑی میں گھریلو جھگڑے کے دوران سنگ دل بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

x
Advertisement

لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں بیٹوں کو قتل کرنے والا قاتل باپ واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو چکا ہے۔

لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لیویز ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *