Categories
Breaking news

چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے ندی نالوں میں سیلاب، کئی مکانات بہہ گئے، علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم

Advertisement
Advertisement

گلیشیئر پھٹنے سے تقصانخیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں علاقے اپر یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آگیا، جس میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

چترال کے ڈی سی شاہ سعود کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے ندی نالوں میں سیلاب آگیا ہے. جس میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی ۔

ڈی سی چترال نےبتایا کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش سیلابی ریلے سے نکال لی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی مکانات بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 5 مکانات دب گئے۔

یار خون اور برغیل پاس روڈ آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے ہیں۔ ڈی سی چترال شاہ سعود کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *