Categories
Breaking news

چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

Advertisement

چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا اور بعض نیوز چینلز کی جانب سے یہ خبر دی گئی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم لہرانے والے چاچا کرکٹ انتقال کرگئے ہیں تاہم ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

Advertisement

سینئر سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے اپنے ایک ٹویٹ میں چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’ چاچا کر کٹ صوفی جلیل کے انتقال کی خبر محض افواہ ہے وہ ماشا اللہ حیات ہیں دراصل پی سی بی کے سابق چیف کیوریٹر حاجی بشیر کا انتقال ہوا ہے چونکہ ان کی شکل چاچا کرکٹ سے بہت ملتی ہے اس لئے لوگوں نے خبر پھیلا دی۔

آصف زرداری نے اسامہ کی موت کو ”خوشی کی خبر“قراردیا، سابق امریکی صدر باراک اوباما کاانکشاف

چاچا کر کٹ صوفی جلیل کے انتقال کی خبر محض افواہ ہے وہ ماشا اللہ حیات ہیں دراضل PCB کے سابق چیف کیوریٹر حاجی بشیر کا انتقال ہوا ہے چونکہ ان کی شکل چا چا کرکٹ سے بہت ملتی ہے اس لئے لوگوں نے خبر پھیلا دی pic.twitter.com/Trkio8Ndn3

— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) November 18, 2020

آرمی چیف کی اپنی چھوٹی بہو کی بہن کی شادی میں شرکت ، اس دوران وہ کیا کرتے رہے ؟ سینئر صحافی و کالم نگار نے احوال بیان کر دیا

بی بی سی کے کھیلوں کے نمائندے رشید شکور نے بھی چاچا کرکٹ کے انتقال کی تردید کی ۔ ’ سوشل میڈیا پر لوگ تصدیق کے بغیر خبر اور اطلاع ڈال کر سنسنی اور افراتفری پھیلادیتے ہیں۔پی سی بی کے کیوریٹر حاجی بشیر کے انتقال کے بعد معلوم نہیں کیوں اور کیسے چاچا کرکٹ صوفی جلیل کے انتقال کی خبر چلادی گئی۔ وہ حیات ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر لوگ تصدیق کے بغیر خبر اور اطلاع ڈال کر سنسنی اور افراتفری پھیلادیتے ہیں۔پی سی بی کے کیوریٹر حاجی بشیر کے انتقال کے بعد معلوم نہیں کیوں اور کیسے چاچا کرکٹ صوفی جلیل کے انتقال کی خبر چلادی گئی۔ وہ حیات ہیں

وزیراعظم عمران خان کا دورہ فیصل آباد ،کیلی گرافرقمر سلطان نے قومی پرچم پرلکھے مکمل قرآن پاک کا تحفہ دیا

— Rasheed shakoor (@rasheedshakoor) November 18, 2020

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںکھیل

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *