Categories
Breaking news

چاند رات، بازاروں میں عید کی خریداری کیلئے رش

چاند رات، بازاروں میں عید کی خریداری کیلئے رش

رمضان کے مبارک مہینے کے بعد عید سب کے چہروں پر خوشیاں لے آئی ہے، بازاروں میں عید کی خریداری کیلئے رش بڑھ گیا۔

خواتین چاند رات پر مہندی لگوانے لگیں تو بچے کھلونے کے لیے مچلنے لگے،شادی شدہ مرد حضرات شاپنگ کے تھیلے کاندھوں پر دھرے اہل خانہ کی خدمت میں مصروف ہیں۔

صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 170روپے فی کس ہے، مفتی منیب الرحمان

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ جو کے مطابق فی کس480، کھجور کے مطابق 1600روپے صدقہ فطر ہے۔

کنوارے نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ موج مستی اور ہلہ گلہ کر رہے ہیں، کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہریوں میں رات جاگ رہی ہے۔

سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام ہے اور شہری ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

عید پر مز ے مزے کے کھانے بنانے کی بھی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.