Categories
Breaking news

چار افراد کا قاتل اٹلی سے لاہور پہنچنے پر گرفتار

Advertisement
Advertisement

گجرات(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)چار قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار ۔ گجرات شہر کے نواحی گاؤں کالرہ کلاں کا رہائشی سمر اقبال جو 2007میں یکے بعد دیگرے 4افراد کو قتل کر نے کے بعد بیرون ملک فرار ھو گیا تھا۔ اس وقت وہ اٹلی میں مقیم تھا۔ اٹلی میں اس نے قانونی کاغذات بھی حاصل کرلئے تھے۔ اس نے اپنا نام تبدیل کر کے احمد نصیر کے نام سے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔ دس سال کے بعد جب وہ اٹلی سے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچا تو تھانہ لاری اڈا گجرات کے ایس ایچ او توقیر الحسن رانجھا کی قیادت میں پولیس نے سمر اقبال کو گرفتار کر لیا۔ گجرات پولیس نے سمر اقبال کی گرفتاری کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا توقیر الحسن رانجھا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمر اقبال نے 2007میں تھانہ سول لائن میں دوافراد کو قتل کیا تھا۔ پھر دوران مفروری اس نے تھانہ لاری اڈا میں بھی دو افراد کو قتل کیا۔ اس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہوگیا۔ پولیس کو سمر اقبال کی پاکستان آمد کی اطلاع ملی اور سمر اقبال کو گرفتار کرنے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ حکومت پنجاب نے بھی سمر اقبال کے سر کی قیمت دو لاکھ مقرر کی ہوئی تھی۔ مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *