Categories
Breaking news

چارسدہ، غریب خاندانوں میں تقسیم چوزوں میں سے 50 فیصد مرغے نکلے

احساس پروگرام کے تحت بانٹے گئے چوزوں میں سے آدھے مرغے نکلے

خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے گئے چوزوں میں سے زیادہ تر مرغے نکلے۔

ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل محکمہ لائیو اسٹاک نے 6 ہزار خاندانوں میں 36 ہزار چوزے تقسیم کیے گئے تھے، ان میں 5 مرغیاں اور ایک مرغا شامل تھا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے 50 فیصد مرغے ہیں، غریب شہری پریشان ہیں کہ انڈے بھی نہیں ملیں گے اور مرغوں کو پالنا بھی ہوگا۔

چارسدہ کے لوگ پریشان ہیں کہ ان مرغوں کا کیا کریں؟ کچھ نے مرغوں کو فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے چوزوں کوفروخت نہ کرنے کا حلف لے رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.