Categories
Breaking news

پی ڈی ایم کے منتظمین اور کرسیاں لگانے والوں کے خلاف مقدمہ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

پی ڈی ایم کے منتظمین اور کرسیاں لگانے والوں کے خلاف مقدمہ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن رکاوٹ بھی نہیں ڈالیں گے، انہوں نے خبردار کیا کہ مگر منتظمین اور کرسیاں لگانے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ ان کے جلسوں سے مجھے فرق پڑ جائے گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

وزیراعظم نے ایک دفعہ پھر اپوزیشن کو این آر او دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مشرف نے اپنی کرسی بچانے کے لیے انہیں این آر او دیا، مجھے یہ کرسی چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دوں گا، لیکن این آر او نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں، این آر او نہیں دوں گا، آپ جو مرضی بات کرلیں، یہ پہلے این آر او مانگتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں تیزی سے کورونا وائرس کےکیسز بڑھ رہےہیں، لاہور کے جلسے میں کوئی رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے، مگر قانون ٹوٹےگا تو ایف آئی آر کاٹیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دو ڈھائی ہفتے پہلےحکومت نے تمام جلسے منسوخ کیے، ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئےکوششیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے کہا کہ جب آپ خواب پورا کرنے جائیں تو پھر کشتیاں جلا کر جائیں کوئی پلان بی نہیں ہونا چاہیے، ایک مرتبہ جو فیصلہ کرلوں پھر پلان بی نہیں بناتا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *