Categories
Breaking news

پی ڈی ایم کے جلسوں میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرینگے، ڈاکٹر شہباز گل

Advertisement

شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل اپوزیشن کے جلسوں میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

شہباز گل نے کہا کہ ہم ان کا جلسہ نہیں روکنا نہیں چاہتےنہ ان کا کوئی رہنما گرفتار کیا ہے، ہم پی ڈی ایم کو پیشکش کرچکے ہیں کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے بعد جتنےجلسےکرنے ہیں،کریں، مگر اپنی سیاست کے لیے یہ لوگ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہےہیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ لاہور جلسہ این سی او سی اور عدالت کے فیصلے کے بعد غیرقانونی ہے، حکومت ایک غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دے سکتی، البتہ سیاسی طور پرہماری پوزیشن واضح ہےکہ انہیں روکیں گے نہیں، کسی کو چوری کرنے سے پہلےنہیں بعد میں پکڑتے ہیں۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سوچنا چاہیے کہ کرونا سردی کے باعث بڑھ رہا ہے، جلسوں کے بعد کرونا کی شرح بڑھ گئی ہے، یہ ان کو بیوقوف بنا کر لاتےہیں تو ہم عوام کی زندگیوں سےنہیں کھیل سکتے، ایس اوپیز اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی اور جو قانون توڑےگا اس کو قرار واقعی سزا ملےگی۔

Advertisement

شہبازگل کا کہنا تھا کہ 75فیصدپی ڈی ایم قیادت کی شوگرملیں ہیں، 75فیصد چینی چوری میں تو یہی لوگ ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ 25فیصدلوگ حکومت میں بھی ہوسکتےہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک سچا سیاسی لیڈر ہے، کیونکہ عمران خان ان کی طرح آمریت کی گود میں پروان نہیں چڑھا، عمران خان جانتاہے کہ ورغلانے کے باعث عوام کےجلسے میں آجاتے ہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر شہبازگل نے پی ڈی ایم کےلاہور جلسےکی اجازت سے متعلق اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کو جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دے سکتی، پی ڈی ایم کو جلسہ کرنا ہے کرلے، رکاوٹ کھڑی نہیں کرینگے، اگرایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آئےگا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی گزشتہ روز جلسےمیں رکاوٹ نہ ڈالنےکا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *