Categories
Breaking news

پی ڈی ایم کے اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

پی ڈی ایم کے اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا جس میں مستقبل کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا بھی اہم اجلاس آج دارا لحکومت میں منعقد ہوگا جس میں اپوزیشن سے سیاسی میدان میں نمٹنے کی حکمت…

13 دسمبر کو گرتی ہوئی حکومت کو ایک دھکا اور دیں گے، مریم نواز

پی ڈی ایم کے دوپہر دو بجے منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی شرکت ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گی۔

اجلاس میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شرکت کریں گی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت متوقع ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔ قبل ازیں وہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے، لانگ مارچ، پہیہ جام یا پھر لاک ڈاؤن کرنے پہ غور و خوص کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 13 دسمبر کے جلسہ عام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اوراس کی سیاسی حکمت عملی سمیت منعقد ہونے والے جلسے سے کیسے نمٹنا ہے؟ اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کا بھی اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں صلاح و مشورہ کرکے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *