Categories
Breaking news

پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا، بزدار

پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب صورتحال بگڑ رہی ہے، ان حالات میں اجتماعات کرنا عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔

پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے وہی ہوگا، جلسہ کرنا ہے تو کرنا ہے: ایاز صادق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جو فیصلہ کیا ہے وہی ہوگا، ملتان میں جلسہ کرنا ہے تو کرنا ہے۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ چوروں کے اس ٹولے کے دلو ں میں عوام کیلئے رتی بھر بھی درد نہیں ہے، اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جلسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں بے پناہ ا ضافہ ہوا ہے، اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مایوس کن ہے۔

پی ڈی ایم جلسوں سے حکومت پریشان نہیں، 45 فیصد کی رائے

40 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ اپوزیشن اتحاد کو کرپشن چھپانے کا بہانہ کہنے کا حکومتی بیانیہ جھوٹ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہپی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نے پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب یہ کورونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار ہیں ، قوم اس ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کرچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی انتشار کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *