Categories
Breaking news

پی ڈی ایم کیلئے بڑا دھچکہ، عوامی نیشنل پارٹی کاعلیحدگی کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

 عوامی نیشنل پارٹی

عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے مشاورت کے بعد شوکاز کے معاملے پر پی ڈی ایم سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

پشاور میں اے این پی کی مرکزی کونسل کا اجلاس مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرہوتی کی زیرصدارت باچاخان مرکز میں ہوا جس میں میاں افتخار ، ایمل ولی ، شاہی سید ، بلوچستان کے صدر اصغر اچکزئی ، سینیٹر حاجی ہدایت نے شرکت کی۔

پی ڈی ایم کی جانب سے اے این پی کو شوکاز نوٹس کے معاملے پر غور کیا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے مشاورت کے بعد شوکاز کے معاملے پر پی ڈی ایم سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ اس کا اعلان امیر حیدر ہوتی کچھ دیر میں کریں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *