Categories
Breaking news

پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا، شیری رحمان

Advertisement
جنگ نیوز

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔

پی پی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کل 30 ممبرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی گئی، ان 30 ممبرز میں 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی اور ایک جماعت اسلامی کا ممبر شامل ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ان ممبرز میں 2 فاٹا اور دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔

سینیٹ:گیلانی کو 30 سینیٹرز کی حمایت حاصل، اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست جمع

پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی ہے۔

دوسری جانب یوسف رضاگیلانی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کتنے لوگوں کی حمایت حاصل ہے، مجھے شیری رحمان نے یہاں بلایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *