Categories
Breaking news

پی ڈی ایم کا جلسہ، بلاول حیدر آباد پہنچ گئے، مولانا راستے میں

Advertisement
پی ڈی ایم کا جلسہ، بلاول حیدر آباد پہنچ گئے، مولانا راستے میں

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔

Advertisement

پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدر آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن حیدرآباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدر آباد میں جام خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

حیدرآباد: PDM کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

x
Advertisement

جام خان کی رہائش گاہ پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کے دوران آج کے جلسے اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

جلسے میں شرکت کے لیے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں قافلہ سجاول سے حیدر آباد روانہ ہوا ہے۔

جلسے سے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم کے جلسے کا پنڈال حیدرآباد میں سج گیا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا جارہا ہے، جلسہ گاہ میں جگہ جگہ پارٹی پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ قائدین کی تصاویر اور بینرز آویزاں کیئے گئے ہیں۔

حیدرآباد شہر میں پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم ہیں، شاہراہوں اور عمارتوں کو پارٹی پرچموں اور قائدین کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *