Categories
Breaking news

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا

پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحے عمل پر غور کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہوگا۔ پی ڈی ایم اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر غورکیا جائےگا۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ لانگ مارچ اور استعفوں کے لیے تاریخ اور طریقہ کار پر بھی بات ہو گی۔

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں پر اتفاق ہو چکا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اوراستعفوں کی حمایت میں سفارشات تیارکیں تھیں۔ جنہیں آج سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کو سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری پارٹی سربراہان دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.