Categories
Breaking news

پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کے جلسے کے شرکاء کےلئے ہدایت نامہ جاری کردیا

Advertisement
پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کے جلسےکےشرکا کےلئےہدایت نامہ جاری کردیا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کے جلسے کے شرکا کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ تمام کارکن قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، موسم کے مطابق کارکن چادر، رومال اور مفلر ساتھ رکھیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

پی ڈی ایم کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کارکنان چھتری، پانی کی بوتل جو پینے اور وضو کے کام آسکے پاس رکھیں۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ کارکنان مقامی قیادت سے رابطے میں رہیں اور اپنے گروپ سے الگ نہ ہوں۔

پی ڈی ایم کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء موبائل چارجنگ کے لیے پاور بنک یا ڈبل بیٹری کا انتظام کریں۔

یہ بھی پڑھیے

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکا قانون کا احترام کریں، کارکنان پنڈال میں سیکیورٹی کی ذمہ دار انصارالاسلام تنظیم کےساتھ تعاون کریں۔

پی ڈی ایم نے کہا کہ شرکاء توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ سے اجتناب کریں، قومی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام کارکنان ایک دوسرے کا احترام کریں اور بحث و تکرار سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *