Categories
Breaking news

پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دیے توان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

Advertisement
پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دیے توان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دیے توان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔

چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے اسمبلیوں میں آنے والےان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں، پی ڈی ایم والے لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن لوگوں کو حقارت سے دیکھتی ہے، لاہور میں پتا لگ گیا کہ لوگ بےوقوف نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مینار پاکستان پر پتا چل گیا کہ لوگوں کو ان کی چوری کے لیے نہیں نکلنا، عوام ان کو 30 سال سے جانتے ہیں، کیسے انہوں نے ملک پر ظلم کیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے بچے باہر رہ رہے ہیں ایسے تو شہزادے بھی نہیں رہتے، یہ ایک رسید بھی نہیں دکھا سکتے کہ پیسا کہاں سے آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس نے بھی آج تک یہ سمجھا کہ قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *