Categories
Breaking news

پی ڈی ایم نےکم عرصہ میں یوٹرن لینےکےریکارڈقائم کردیئے،فیاض چوہان

Advertisement
پی ڈی ایم نےکم عرصہ میں یو ٹرن لینےکےریکارڈقائم کردیئے،فیاض چوہان

وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کم عرصہ میں یو ٹرن لینے کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے رابطوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والے نواز شریف، مولانافضل الرحمٰن آج حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمٰن کو فون

مسلم لیگ نون کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

x
Advertisement

فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ میثاق جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج اس پر عملدرآمد سےگھبرا رہے ہیں، اقتدار سےباہر مولانافضل الرحمٰن نےجیبیں بھرنے کے لیے لانگ مارچ کا راستہ اپنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب سے پانچ ارب کی چھلانگ مولانا فضل الرحمن کی پلاننگ کی وجہ سے ہے، عوام کی جانب سے مسترد شدہ دونوں نام نہاد لیڈران کی ہر حکمت عملی کو عوام ناکام بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *