
وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت لوگوں کا تحفظ جان بوجھ کر نظرانداز کر رہی ہے، یہ کورونا وائرس پھیلاؤ کا سبب بن کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اور ان کا تحفظ ہے ،سیاست کا حتمی مقصد سیاسی اشرافیہ کی زندگی میں ہی بہتر لانا نہیں ہے۔
x
Advertisement
انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اب تک بیرونی قرضوں کی سب سے زیادہ ادائیگی کر رہی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے باوجود بیرونی قرضوں میں اضافے کی رفتار سست ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون حکومت کے آخری سال کے مقابلے میں بیرونی قرض بڑھنے کی رفتار سست ہے،جبکہ ہمارے غیرملکی ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔
قومی خبریں سے مزید
-
ابو کی جائیدادیں بچانے کیلئے کچھ بچے نکلے ہیں: خرم شیر زمان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیرزمان کہتے ہیں کہ ابو کی جائیدادیں بچانے کیلئے کچھ بچے نکلے ہیں۔
-
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 629 کیسز، 36 ہلاکتیں
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 629 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد اب تک سامنے آنے والے کیسز کی کُل تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 526 ہو گئی ہے۔
-
مرید عباس قتل کیس ،CCTVکی فرانزک رپورٹ طلب
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں مدعیہ کی درخواست پر پولیس اور سندھ حکومت سے وقوعہ کی سی سی ٹی وی کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔
-
شہباز شریف کی تنخواہ اور مراعات کا ریکاڈر طلب
لاہورکی احتساب عدالت نےشہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہ کو حکم دیا کہ شہباز شریف کےبطور رکن اسمبلی تنخواہ اور مراعات لینے کا ریکاڈر آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے، عدالت نے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
-
سال 2021 کی عام تعطیلات کا اعلان ہو گیا
وفاقی حکومت نے 2021 کے لیے عام اور اختیاری تعطیلات کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔
-
ندیم افضل چن کے والد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمنٹری افئیر ندیم افضل چن کے والد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
-
کھانا کھایا مریم نواز نے، بد ہضمی حکومت کو ہو گئی: مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ کھانا کھایا مریم نواز نے اور بد ہضمی پوری حکومت کو ہو گئی، حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ جلسہ تو نہیں رکنے والا۔
-
کراچی سٹی کورٹ میں پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کا انعقاد
سٹی کورٹ کراچی میں پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بیشپ آف پاکستان صادق ڈینیئل سمیت اقلیتی رہنما سمیت وکلاء نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس، نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ
ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت میں نیب کے گواہ نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔
-
چینی کی قیمتوں میں کمی پر عمران خان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد
پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
-
ترکی میں مقیم 32 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا
ترکی میں غیر قانونی مقیم 32 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔
-
کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز
وفاقی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر طبی عملے کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
-
شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے، اللّٰہ خیر کرے، نفیسہ شاہ
رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ریلوے کے مسافروں نے ڈھائی سال تک شیخ رشید کو بھگتا ہے، ملک کے تقریباً ہر ٹریک پر ریلوے کے حادثات ہوئے اور اب شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے ، اللہ خیر کرے۔
-
فردوس باجی کو تعویز گنڈوں سے درجۂ چہارم کی نوکری ملی: عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ فردوس باجی آپ کو تعویز گنڈوں کی بدولت دوبارہ درجۂ چہارم کی نوکری ملی ہے۔
-
PDM کو جلسہ کرنا ہے کرلے، ہم رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو جلسہ کرنا ہے کرلے ہم رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے لیکن اگر ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
-
کراچی سرکلر ریلوے، 20 دن میں اخراجات1 کروڑ، آمدن 4 لاکھ
کراچی میں گزشتہ ماہ سے دوبارہ چلنے والی سرکلر ٹرین محکمۂ ریلوے کے لیے سفید ہاتھی بن گئی ہے۔