
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے اپنی طویل جدوجہد لوگوں کے سامنے رکھے۔ متحدہ نے کراچی کے مسائل کی وجہ سے پارٹیوں سے الحاق کیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 سال میں سابق وزیراعظم عمران خان سے کئی میٹنگز ہوئیں لیکن کبھی مسئلہ حل نہ ہوا۔ پھر ہم نے پی ڈی ایم سے معاہدہ کیا، پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب ایم کیو ایم کی میئرشپ تھی ہمارے پاس اختیارات نہیں تھے۔ ہم سپریم کورٹ گئے جس کا فیصلہ گلزار صاحب نے دیا تھا، سپریم کورٹ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط ہونا چاہیے۔
سابق میئر کراچی نے مزید کہا کہ ان ہی نکات کے تحت ہم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ گفتگو کی تھی۔ پی پی کو بھی ہم نے معاہدے کے بعد 140 اے کی مضبوطی کا کہا۔ آصف زرداری اور بلاول نے ان مطالبات کو جائز کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ جدوجہد تھی جو ہم نے بلدیاتی قانون کے لیے کی۔ الیکشن قریب آئے تو حلقہ بندیاں کی گئیں، نقصان ایم کیو ایم کو ہونا تھا۔ یہ خامیاں سامنے آتے ہی کورٹ گئے اور الیکشن کمیشن بھی گئے۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات کے لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں چاہے جو بھی میئر آئے۔ ایک جنگ سیاسی جماعتوں سے لڑ رہے ہیں، ایک کورٹ میں لڑ رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
منظور وسان کی عمران خان اور لانگ مارچ سے متعلق بڑی پیشگوئی
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور لانگ مارچ سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔
-
توشہ خانہ کے تحائف کیلئے رقم کی ادائیگی کا شہباز گل کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا
لیکن حقائق سے ثابت ہوا کہ عمران خان نے 20 فیصد رقم ادا کی،جو کیش کی صورت میں قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔
-
شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ آج رات 12 بجے سے صبح تک بند رہے گی
ڈرگ روڈ اور کارساز روڈ اور سرشاہ سلمان روڈ حسن اسکوائر تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند ہوگی۔
-
این ایچ اے فنڈز سے ڈیڑھ ارب کی منتقلی کے معاملے میں پیشرفت
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے فنڈز سے ڈیڑھ ارب روپے دوسرے اکاؤنٹ میں منتقلی کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
-
نواز شریف آرمی چیف کو کہے گا عمران خان کو فارغ کرو، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، پنجاب میں ہماری حکومت ہےاس کے باوجود میں اپنی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتا، یہاں انصاف نہیں اس لیے لوگ یورپ جاتے ہیں۔
-
رانا جی! جب کپتان کال دے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی، اسد عمر
انہوں نے کہا کہ جدوجہد حقیقی آزادی کی تحریک اپنی کامیابی کے قریب ہے، منزل بہت قریب آ گئی ہے۔
-
عمران خان ایک بہروپیا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو مارچ کا نہیں آپ کا مقصد ضرور سمجھ آگیا ہے، عمران خان جھوٹ بول کر بھیس بدلتے ہیں۔
-
ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
چائے 5.90 فیصد مہنگی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا۔
-
سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کیخلاف نیب درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو(نیب ) کی حمزہ شہباز کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں۔
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں
یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
-
پی ٹی آئی کارکن عمران خان کے خطاب سے پہلے آپس میں لڑ پڑے
کارکنان کے دمیان جھگڑا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل ہوا تھا۔
-
فواد چوہدری پھرجھوٹے ثابت، ذلفی بخاری سے بھی غلطی ہوگئی
سولہ نومبر کو دونوں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی،پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔
-
مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، عمران خان
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) ہماری اتحادی ہے، پرویز الہٰی کے ساتھ بہترین اتحاد چل رہا ہے۔
-
پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، آصف زرداری
آصف زرداری نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی ہونے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
-
کرپٹ عناصر کے ذریعے کرپشن ختم نہیں کی جاسکتی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کو کرپٹ لوگوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
-
آرمی چیف کی تقرری، صدر مملکت کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری
رہنما تحریک انصاف فوادچودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت عمران خان کی مکمل حمائیت سے آرمی چیف کی تقرری میں آئینی ذمہ داری اداکریں گے