Categories
Breaking news

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سربراہی اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور اس سلسلے میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کیلئے وفد بنا دیا ہے، تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے، اگر نمبر پورے نہ ہوئے تو پھر ساتھ بیٹھیں گے۔

مقبول بٹ کے یوم شہادت پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، ان کا ہدف ایک ہی ہے، دو محاذوں پر جنگ لڑنا دانش مندی نہیں ہے، پہلے کھیل کسی اور کے ہاتھ میں تھا اب ان کے ہاتھ سے کھیل چکل چکا ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *