Categories
Breaking news

پی ڈی ایم حکمت عملی سے حکومت مضبوط ہورہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

Advertisement

پی ڈی ایم حکمت عملی سے حکومت مضبوط ہورہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) نورانی گروپ کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی ناقص حکمت عملی سے حکومت مضبوط ہو رہی ہے۔

حیدرآباد سے جاری ایک بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے قوم مایوس ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کے لوگ حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، پی ڈی ایم نے ناقص حکمت عملی سے حکومت کو مضبوط کرنا شروع کردیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

جے یو پی (ن) کے سربراہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کسی کا رخ شمال کا تو کسی کا جنوب کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے نہ دھرنا دیا نہ استعفے اور نہ لانگ مارچ کیا، یہ تو اسمبلیاں ختم کرنے آئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *