Categories
Breaking news

پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت عملی : کامران بنگش

پی ڈی ایم  بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت عملی : کامران بنگش

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت عملی۔

Advertisement

کامران بنگش نے مردان پی ڈی ایم کار ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پشاور اور لاہور میں جب دال نہ گلی تو پی ڈی ایم سڑکوں پر نکل آئی، کار ریلی کا مقصد سڑکیں بلاک کرکے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ مولانا حکومت کی بات کرنے سے پہلے پارٹی میں جھانک کر دیکھیں، کار ریلی کا مقصد جے یو آئی کے اندرونی اختلافات سے عوام اور میڈیا کا توجہ ہٹانا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت علی ، لگتا ہے جے یو آئی پی ڈی ایم پر حاوی ہوگئی ہے۔

معاون اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر ہے، کرپشن اور لوٹ مار کر پیسہ بچانے والوں کو شکست فاش ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *