Categories
Breaking news

پی ڈی ایم آج گڑھی خدا بخش میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

Advertisement

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو خطاب کریں گے اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی کارکنوں سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

گڑھی خدابخش بھٹو:برسی کی مزکری تقریب دوپہر ایک بجے شروع ہوگی پہلے مشاعرہ اوربعد میں قائدین کاخطاب ہوگا۔

جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری ،اختر مینگل، اور دیگر رہنما بھی خطاب کرینگے۔

مزار کے احاطے میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں، جبکہ جلسہ گاہ میں مرکزی اسٹیج پر اسکرین بھی نصب ہے۔

پولیس کے 7 ہزار اہلکار برسی کے موقع پر جلسے میں ڈیوٹی انجام دیں گے، 200خواتین پولیس اہلکار بھی لیڈیز انکلوژر میں فرائض انجام دیں گی۔

برسی کے موقع پرمیڈیکل کیمپ بھی لگائے گئےہیں

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیساتھ سکھرپہنچیں اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے کمیل حیدر شاہ کے عشائیے میں شرکت کی۔

جے یو آئی نے پیپلزپارٹی کیساتھ اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور…

مہمانوں کی تواضع سندھی بریانی، ساگ، مکئی کی روٹی،مکھن سے کی گئی، عشائیے میں مٹن سجی،ہرن کا گوشت، تیتر، بیٹر، نہاری سمیت دیگر ڈشز بھی رکھی گئیں۔

عشائیے میں شرکت کے بعد مریم نواز کی سربراہی میں 9 رکنی وفد نوڈیرو بھٹو ہاؤس پہنچا جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، فریال تالپور اور شیری رحمان نے استقبال کیا۔

مسلم لیگ نون کے وفد میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل شامل ہیںجبکہ شاہ محمد شاہ، ثانیہ عاشق اور مصدق ملک بھی مسلم لیگ نون کے وفد کا حصہ ہیں، وفد آج نو ڈیرو میں قیام کرے گا۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پی ڈی ایم کا وفد گڑھی خدا بخش پہنچے گا،جہاں مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے۔

گڑھی خدا بخش میں جلسے سے مریم نواز،بلاول بھٹو اور دیگر پی ڈی ایم کے رہنما خطاب کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ پہنچنے والے پی ڈی ایم قائدین کا استقبال کریں گے۔

جلسے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کل پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *