Categories
Breaking news

پی ڈی ایم اجلاس میں ملک میں شرانگیزی کے ایجنڈے پر غور ہو گا، شبلی فراز

پی ڈی ایم اجلاس میں ملک میں شرانگیزی کے ایجنڈے پر غور ہو گا، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقتدار کی باری لینے والوں کو عوام کی باری پسند نہیں آ رہی۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کرپٹ مافیا کے اجلاس میں لوٹی دولت کے تحفظ کے ایجنڈے پر غور ہو گا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) اجلاس میں ملک…

انہوں نے کہا کہ موروثی مفادات میں جکڑے جتھےعوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا منصوبہ بنائیں گے کیونکہ اقتدار کی باری ہر بار لینے والوں کو عوام کی باری پسند نہیں آ رہی۔

آج کرپٹ مافیا کے تابعداروں کے اجلاس میں عوام کی لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ اورملک میں شرانگیزی کےایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔خاندانی اورموروثی مفادات میں جکڑے جتھےہوس اقتدار میں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کامنصوبہ بنائیں گے۔"اقتدار کی باری ہر باری لینےوالوں کوعوام کی باری پسندنہیں آرہی"۔

— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 8, 2020

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ادویات، آٹا اور چینی چوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ جبکہ شہبازشریف کے خلاف اب تک کچھ ثابت نہیں ہو سکا لیکن آٹا، چینی چوروں کی ترجیح شہباز شریف کے خلاف مقدمات بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ٹیبل پر پاکستان کو ترقی دینے کی کوئی فائل نہیں اور سلیکٹڈ جب کرسی پر بیٹھتا ہے تو ٹیبل پر شہباز شریف کی فائل ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *