Categories
Breaking news

پی پی MNA جام عبدالکریم نے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بک کروالی، ذرائع

پی پی MNA جام عبدالکریم نے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بک کروالی، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم نے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بک کروالی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے سے قبل جام عبدالکریم کل صبح غیر ملکی ایئر لائن ای کے612 سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی اجلاس میں ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق جام عبدالکریم کا نام ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہونے کے باعث ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو جام عبدالکریم کا ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.