Categories
Breaking news

پی پی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی انتقال کر گئے

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان انتقال کر گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان کے اہل خانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کئی ہفتوں سے زیر علاج تھے۔

اہل خانہ کے مطابق جام مدد علی خان کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے تھے لیکن کورونا سے اُن کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے متاثر ہونے پر تقریباً 1ماہ سےزائدوقت سے جام مدد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سےاپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جام مدد علی ایک بہترین انسان اور اچھے دوست تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *