Categories
Breaking news

پی پی پی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں

پی پی پی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنا شروع کردیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امید واروں سے درخواستیں طلب کرنا شروع کردی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جنوری میں ہونیوالی سی ای سی کے فیصلے کی روشنی میں درخواستیں طلب کی جارہی ہیں، پارٹی ٹکٹ کےخواہشمند درخواستیں 30 اپریل تک پیپلز پارٹی کے صدر کے نام بھجوائیں۔

رہنما پی پی نے کہا کہ درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی یا اسلام آباد سینٹرل سیکریٹریٹ پیپلز پارٹی کو بھجوائیں، ایم این اے کے لیے 40 ہزار روپے کا ڈرافٹ درخواست کے ساتھ جمع کروایا جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایم پی اے کے لیے 30 ہزار روپے کا ڈرافٹ درخواست کے ساتھ جمع کروایا جائے، 30 اپریل کے بعد متعلقہ کمیٹی ٹکٹ ہولڈرز کے نام فائنل کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.