
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے 27 دسمبر کو یومِ بےنظیر قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں کہا ہے کہ 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، اس دن عالمی سطح پر دہشت گردی کرتے ہوئے عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔
شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی نڈر بہادر لیڈر کو شہید کر کے پاکستانی عوام سے زیادتی کی گئی۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ 27 دسمبر کو یوم شہادت دختر مشرق شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور 27 دسمبر کو یومِ بےنظیر قرار دیا جائے۔
شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ عنقریب سفیر پاکستان ٹوکیو کی وساطت سے حکومت پاکستان کو باقاعدہ خط لکھیں گے جس میں محترمہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے دن کو یوم بےنظیر قرار دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ نے نیویارک میں بھارت کے خلاف جو مؤقف اپنایا وہ پوری پاکستانی قوم کی آواز ہے، اس لیے پوری قوم ایک آواز ہو کر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
شدید دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازیں لاہور سے اسلام آباد منتقل
قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے لاہور میں شدید دھند کے پیش نظررات 10 تا دن 11 بجے تک بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد منتقل کردیں۔
-
وزیراعظم کا خیرپور اور کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں کا دورہ
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سردی کی آمد کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
-
کےالیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست
کے الیکٹرک نے صارفین کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
-
اسپیکر نے گورنر پنجاب کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھا ہے، بشارت راجا
پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور بشارت راجا نے اسپیکر سبطین خان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے گئے خط کی تصدیق کردی۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ڈیکلیئریشن جاری کرنے کیلئے قانونی مشاورت
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے مشاورت کی گئی۔
-
کراچی: پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے مارے جانے کی تصدیق
کراچی پولیس نے کورنگی 51 سی میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے پی پی سے حسن مرتضیٰ کا نام شامل
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آئین پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
-
میرے لیے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، آصف زرداری
آصف زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ ارکان کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔
-
لاہور کےلیے ماسٹر پلان 2050ء منظور، اہم فیصلے
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور کےلیے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی۔
-
رانا ثناء، میں 8 کلب سی ایم ہاؤس پہنچ گیا ہوں آپ کب آ رہے ہیں سِیل کرنے؟ مونس الہٰی
مونس الہٰی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ صاحب، میں 8 کلب سی ایم ہاؤس پہنچ گیا ہوں۔
-
ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دے دیا
پرویز الہٰی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد، یک جان ہے۔
-
ہمارے اراکین اسمبلی کو پیشکشیں کی جا رہی ہیں، مسرت جمشید چیمہ
مسرت جمشید نے کہا کہ ہم بکاؤ مال نہیں، ہمیں کوئی نہیں خرید سکتا، ہم اپنے بنیادی حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔
-
پنجاب کا سیاسی بحران نئے انتخابات کی حقیقت کا اظہار ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کا سیاسی بحران اس حقیقت کا اظہار ہے کہ نئے انتخابات واحدحل ہیں۔
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ، ذرائع
ذرائع کے مطابق اسپیکر اپنے خط میں صدر مملکت کو گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کریں گے۔
-
پرویز الہٰی نے چارج نہ چھوڑا تو فوج طلب کرنے کا اختیار موجود ہے، خلیل طاہر سندھو
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ فواد چوہدری کیمرے کے سامنے کچھ اور بات کرتے ہیں، اکیلے میں کچھ اور۔
-
گورنر پنجاب کے اقدامات غیر قانونی ہیں، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا کہ ہم سب قانون کی حاکمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی نے فنڈ ریزنگ کی رپورٹ جمع کروائی ہے۔