Categories
Breaking news

پی پی انشاء اللّٰہ گلگت بلتستان کا الیکشن جیتے گی، بلاول بھٹو

Advertisement
جنگ نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات ہوئے تو میں خود بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلاؤں گا، پیپلز پارٹی انشاء اللہ گلگت بلتستان کا الیکشن جیتے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماؤں کا وڈیو لنک پر اجلاس ہوا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان کی قیادت نے علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی اور کوروناوائرس پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی نااہلی سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو کو پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے حلقہ انتخاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وبا کے دنوں میں سندھ کے انتخابی حلقوں میں ضمنی انتخابات نہیں ہورہے۔ لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود گلگت بلتستان میں انتخابات کا انعقاد کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات ہوئے تو میں خود بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلاؤں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی امیدوار سماجی فاصلے کی ایس او پیز کو اختیار کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں، پاکستان پیپلز پارٹی انشاء اللّٰہ گلگت بلتستان کا الیکشن جیتے گی۔

وڈیو لنک اجلاس میں مہدی شاہ، امجد ایڈووکیٹ، سعدیہ دانش، انجینئر اسماعیل، محمد موسیٰ، محمدجعفر، محمد علی اختر، عمران ندیم، علی مدد شیر، ایوب شاہ، عباس موسوی، شمس الدین، عتیق ایڈووکیٹ، بشیر احمد، آفتاب حیدر، آغا محمد علی شاہ سمیت دیگر رہنما و کارکن شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *