Categories
Breaking news

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان کے وکیل تبدیل

Advertisement
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کے وکیل تبدیل

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے وکیل تبدیل ہو گئے، بابراعوان کے ایسوسی ایٹ رائے تجمل اب کیس میں وزیراعظم عمران خان کی وکالت کریں گے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وکیل رائے تجمل نے وزیراعظم عمران خان کے وکیل کے طور پر بیان حلفی جمع کروا دیا ، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروا کے آئندہ سماعت پرعدالت میں جمع کروا دونگا۔

رائے تجمل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان وزیراعظم کے مشیر بننے کے بعد اب عدالت میں بطور وکیل پیش نہیں ہوسکتے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت 13 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو ستمبر 2018 ءمیں حاضری سے مستقل استثنا دیا تھا، ان کے وکیل بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہر پیشی پر پیش ہونے کا بیان حلفی جمع کرایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *