Categories
Breaking news

پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا

Advertisement
 پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری اور گمشد موبائل فونز بلاک کرنے کے نئے خودکار ’گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم‘ کا آغاز کردیا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں، ایل ایس ڈی ایس ایک خودکار نظام ہے، چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر پی ٹی اے نے بیان جاری کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے…

پی ٹی اے کے مطابق بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا، گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو ان بلاکنگ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا۔

فون بلاک کروانے والے صارف کو شکایتی حوالہ نمبر کیساتھ دیگرلازمی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی، موبائل فون ان لاک ہوجانے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پرایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *