اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے آئی جی اسلام آباد سے 17 نومبر تک رپورٹ طلب کر لی۔
دورانِ سماعت وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری شبیر خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔
راولپنڈی میں PTI احتجاج، روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے پرانا ایئر پورٹ روڈ گلزار قائد کے پاس سڑک بلاک کر دی۔
درخواست گزار تاجروں کی جانب سے سردار عمر اسلم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں، اچھی سی اینٹی رائٹ فورس کیوں نہیں بناتے؟ کنٹینر کیوں لگاتے ہیں؟ کنٹینر لگانے کے بجائے کوئی اور طریقہ استعمال کیوں نہیں کرتے؟
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کیے جا رہے ہیں، آزادی مارچ دھرنے کے اعلان اور قائدین کی ہدایت پر سڑکیں بند کر دی گئیں، جس سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
درخواست گزار نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو سڑکوں خصوصاً موٹر وے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی جائے، پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے کہ دھرنے اور جلسے کا انعقاد اسلام آباد سے باہر کریں۔
عدالتِ عالیہ نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
قصور: حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق
پنجاب کے ضلع قصور میں پھولنگر بائی پاس پر 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
-
استنبول دھماکا: عمران خان کا ترک صدر سے اظہارِ یکجہتی
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے
وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
-
عمران خان کا فائنل میں شکست کے بعد قوم کیلئے خصوصی پیغام
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے۔
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری
ملتان، بہاولپور، چیچہ وطنی، سرگودھا، گجرات، مری، دیربالا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے۔
-
ہنزہ:برفانی چیتے کے حملے میں 7 جانور ہلاک
ہنزہ کے علاقے سوست میں برفانی چیتے کے حملے میں 7 جانور ہلاک ہوگئے۔
-
کراچی: آج رات 12 تاصبح 4 بجے مختلف شاہراہیں بند رہیں گی
کراچی میں کل (15 نومبر ) سے شروع ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے انتظامات جاری ہیں۔
-
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ
-
کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم سے اسلحہ، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
-
استنبول دھماکا: صدر پاکستان اور وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
پنجاب میں اتائیوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نومبر کے 12 دنوں میں اتائیوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
-
الیکشن نہ ہونے کا ذمہ دار نواز شریف ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الیکشن نہ کرانے کا ذمے دار نواز شریف کو قرار دے دیا ہے۔
-
ملتان: چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا
ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا، چند سال قبل جنس بدلی مگر شناختی کارڈ تبدیل نہیں کرایا۔
-
نوشہرہ میں پی ٹی آئی جلسہ: عمران کی تقریر شروع ہوتے ہی کارکنان واپس چلے گئے
جلسے کا ٹائم 5 بجے رکھا گیا تھا قائدین ڈھائی گھنٹہ لیٹ پہنچے، جلسے کیلئے صبح سے سڑک کو بھی بند کیا گیا تھا۔
-
جب بھی عمران خان کی کال ملے گی تیار ہیں، علی امین گنڈا پور
کرک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مہنگائی کا رونا رونے والے اب کہاں ہیں؟
-
پشاور: ذہنی مریض نے بیوی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقہ ریگی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بیوی، بھابھی کو قتل جبکہ بھائی کو زخمی کیا۔