Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کو مضبوط کریں: نعمان لنگڑیال

پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کو مضبوط کریں: نعمان لنگڑیال

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ میری اپیل ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کو مضبوط کریں۔

تحریکِ انصاف کے قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں: راجہ ریاض

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و ایم این اے راجہ ریاض کہتے ہیں کہ ہم تحریکِ انصاف کے قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعمان لنگڑیال آج جہانگیر ترین اور دیگر کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ہمیں پی ٹی آئی میں شامل کرایا اور عزت دلائی۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جہانگیر ترین کی مدد کریں گے، ان کے ساتھ چلیں گے اور اپنی پارٹی تحریکِ انصاف کو مضبوط کریں گے۔

نعمان لنگڑیال کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو لوگ اس پارٹی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، میری اپیل ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کو مضبوط کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *