Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کے حامیوں کا جماعت چھوڑنے پر عامر لیاقت حسین کا شکریہ

پی ٹی آئی کے حامیوں کا جماعت چھوڑنے پر عامر لیاقت حسین کا شکریہ

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے پر جماعت کے حامی خوش نظر آ رہے ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں عامر لیاقت حسین کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اُن کا اپنی ٹوئٹ میں لکھنا تھا کہ ’ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔‘

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔‘

عامر لیاقت حسین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے پر سوشل میڈیا پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنان و حامی صارفین قدرے خوش نظر آ رہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین کا نام اس وقت ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں موجود ہے۔

ٹوئٹ پر جہاں عامر لیاقت کافی متحرک اور نئے بیانات جاری کرتے نظر آ رہے ہیں وہیں ہزاروں ٹوئٹر صافین اُن کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر اُن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.