Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گِر گئی، بلاول کا فیصل واوڈا کی نااہلی پر تبصرہ

’پی ٹی آئی  کی ایک اور وکٹ گِر گئی، مبارک ہو پیپلز پارٹی۔‘
’پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گِر گئی، مبارک ہو پیپلز پارٹی۔‘

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو فیصل واوڈا کی نااہلی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بلاول بھٹو نے دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کے لیے ٹوئٹر کا رُخ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی ’سمر سیلفی‘ مقبول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے موسمِ گرما میں اپنی تازہ تصویر جاری کردی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گِر گئی، مبارک ہو ٹیم پیپلز پارٹی۔‘

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا نا اہلی کیس کا فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ جوابدہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط حلف نامہ جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا اور کہا کہ فیصل واوڈا فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں مزید کہا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اور مراعات واپس کریں، واوڈا نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی سے استعفی دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.