
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ اس وقت کی ٹاپ ڈیمانڈ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان ایک تاریخی لمحات سے گزر رہا ہے، حق و باطل کے بیچ فیصلہ کن گھڑی آ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے حق کا ساتھ دیا اور باطل کو رد کیا، عہد حاضر کے میر جعفر میر صادق کو رد کر دیا، بلاول کہتا تھا ہم آئینی تبدیلی لے کر آ رہے ہیں۔
فرخ حبیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہمارا کیس سادہ ہے، ہمیں کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی جمہوریت مضبوط ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر چھانگا مانگا کی منڈیاں لگائی جاتی ہیں، ضمیروں کے سودا گروں کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے روکا جانا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس بے شمار پاورز موجود ہیں کہ وہ کرپٹ پریکٹسز کو روک کر کارروائی کرے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے جمہوری نظام کو گندا کرنے والی کالی بھیڑیں موجود ہیں، سینیٹ کے الیکشن سے قبل کھلے عام ایک واردات پکڑی گئی تھی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں میڈیا کوریج دیکھتے ہوئے نوٹس لیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
امریکا نے پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کی: روس
روس نے امریکا پر پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔
-
شہباز شریف کی صدر کا خط ملنے کی تردید
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صدر عارف علوی کا خط ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک باضابطہ طورپر صدر کا کوئی خط نہیں ملا ہے۔
-
ہم نےغداری کی ہے تو جنرل باجوہ، ڈی جی ISI ثبوت لائیں، شہباز شریف
صدر ن لیگ شہباز شریف نے جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نےغداری کی ہے توثبوت لائے جائیں ۔
-
پاکستان اس موڑ پر آگیا کہ اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ لو: قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس موڑ پر آگیا ہے کہ اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ لو۔
-
عمران، صدر مملکت، اٹارنی جنرل اور اسپیکر غدار ہیں، سعید غنی
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سب آئین شکن اور غدار ہیں
-
ن لیگ کا عمران، فواد، قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ
احسن اقبال نے عمران خان، فواد چوہدری اور قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا، کہا کہ عمران سپریم کورٹ اور آئین سے بڑا ہے عمران نیازی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بارے میں بھی جھوٹ بولا، کسی رعایت کی گنجائش نہیں۔
-
بلال یاسین پر حملہ، نامزد ملزم میاں وکی ایک اور مقدمے میں گرفتار
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں نامزد ملزم حسیب عرف میاں وکی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
پی ٹی آئی کا چھکا ان کے گلے پڑ سکتا ہے: سراج درانی
سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کا چھکا ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے، ابھی معاملہ شروع ہوا ہے۔
-
پنجاب اسمبلی، پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کیلئے PTI ایم پی ایز کو نوٹس جاری
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف نے پارٹی ارکانِ پنجاب اسمبلی کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند بنانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
-
عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا اس کو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا
-
وزیراعظم آج بزدار، پرویز الہٰی سے ملاقات کیلئے لاہور آئیں گے
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، ان سے مستعفی وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزارتِ اعلیٰ کے لئے نامزد حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقاتیں ہوں گی۔
-
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر از خود نوٹس کی سماعت شروع، رپورٹرز کے داخلے پر پابندی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ اور موجودہ صورتِ حال پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ یہ سویلین کؑو ہے۔
-
جمہوریت کے حق میں فیصلہ نہ آیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا، ضیاء الحسن لنجار
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے حق میں فیصلہ نہ آیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا
-
سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر امریکی سفارتکار کو بُلاکر ’ڈی مارش‘ کیا، شاہ محمود قریشی
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، کسی ملک کو ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے
-
کراچی: گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے سینئر صحافی زخمی
کراچی میں پتنگ بازی اور اس میں غیر قانونی ڈور کے استعمال کا سلسلہ بڑھ رہا ہے جس سے آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔
-
سانحہ مری کیس: ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کو پیش ہونے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کو 8 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔