Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان

Advertisement
پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے پنجاب سے سینیٹ کیلئے امیدوار سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری اور عون عباس شامل ہیں ، علی ظفر اور ڈاکٹر زرقا بھی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

سینیٹ الیکشن :PDM کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کاغذات جمع کرادیئے

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ الیکشن میں متفقہ امیدواریوسف رضا گیلانی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے نون لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

x
Advertisement

سندھ سے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو امیدوار ہیں ،جبکہ خیبرپختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ سمیت فیصل سلیم، نجیب اللہ خٹک، دوست محمد اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند بھی امیدوار ہیں ۔

اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد امیدوار ہیں ،بلوچستان سے عبدالقادر تحریک انصاف کے سینیٹ کے امیدوار ہیں۔

سینیٹ انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

پارٹی کی جانب سے حتمی ناموں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری سے کیا گیا، ثانیہ نشتر، فلک ناز چترالی اور گوردیپ سنگھ بھی خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بابر اعوان، شہزاد اکبر، عامر مغل اور سجاد طوری سینیٹ کا ٹکٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *