Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کا ایک اور گروپ حرکت میں آ گیا

جہانگیر ترین گروپ کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک اور گروپ بھی حرکت میں آ گیا۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کے حرکت میں آنے والے اس گروپ کے 15 سے زائد اراکانِ پنجاب اسمبلی کو گزشتہ رات لاہور میں عشائیہ دیا گیا ہے۔

ترین گروپ کیلئے عثمان بزدار کا ظہرانہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کا نامزد وفد آج پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ نے ہم خیال ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

عشائیے میں ہم خیال گروپ کیلئے ترقیاتی اسکیمیں شامل نہ کرنے پر شکوے شکایات کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں گروپ کے ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سامنے اپنے تحفظات رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترین گروپ کے وزیر کا ظہرانہ، فواد چوہدری شریک

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے گروپ سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے وزیر نعمان لنگڑیال نے ظہرانے کا اہتمام کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں سردار شہاب الدین خان، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، غضنفر علی شاہ، اعجاز خان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اور احسن جہانگیر بھٹی شریک ہوئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عشائیے میں جلد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سامنے اپنے تحفظات رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *