Categories
Breaking news

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان میں دھاندلی سے زیادہ سیٹیں جیتیں، ناصر شاہ

Advertisement
پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان میں دھاندلی سے زیادہ سیٹیں جیتیں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ انسٹیٹوٹ آف پبلک اوپینئن کے سروے کے مطابق پی پی پی نے 25 فیصد ووٹ لئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے کم یعنی 24 فیصد ووٹ لئے ہیں۔

Advertisement

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ تمام تر دھاندلیوں اور ریاستی قوت استعمال کرنے کے بعد بھی پی ٹی آئی 24 فیصد ووٹ لے سکی۔

یہ بھی پڑھیے

Table of Contents

x
Advertisement

پی ٹی آئی نے دھاندلی کرکے زیادہ سیٹیں جیت لیں۔ یہ دھاندلی کی جیت پی ٹی آئی کا گزشتہ عام انتخابات سے اب تک کی کاروائیوں کا تسلسل ہے۔ اگر دھاندلی نہ ہوتی تو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بناتی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو جعلی حکومت بنانے کے عذاب سے چھٹکارہ دلائے گی۔ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان میں دھاندلی سے جیتنے کے بعد الیکشن ریفارمز کا لولی پاپ دے رہے ہیں۔

سید ناصر شاہ نے مزید کہا کہ اب سلیکٹڈ حکومت کا گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ سلیکٹڈ حکومت اب دوبارہ دنیا کی نظروں میں ایکسپوز ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے اتحادی جماعتوں سے مل کر اس ملک میں حقیقی جمہوریت لائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *