Categories
Breaking news

پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کرلیے

پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات سے متعلق اہم  فیصلے کرلیے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آئندہ انتخابات سے متعلق فیصلے کیےگئے، پی ٹی آئی نے 100 سے زائد حلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے والے ارکان کو پارٹی ٹکٹس دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ منحرف ارکان کے حلقوں میں متبادل امیدواروں کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات میں انتخابی اتحاد سے متعلق بھی غور کیا گیا، پارلیمانی بورڈ کے بعض ممبران کی انتخابی اتحاد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد سامنے آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیٹ پر موجود لسٹ کے مطابق 54 ارکان نہیں آئے، گورنر ہاؤس کے گیٹ پر تحریک انصاف کے 183 ممبران کے نام لکھوائے گئے۔

بعض ممبران نے انتخابات میں کسی سے بھی اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلے پر مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام انتخابی حلقوں میں امیدوار نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی رابطہ مہم میں منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسے کیے جائیں گے، چیئرمین عمران خان منحرف ارکان کےحلقوں میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.