
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں تاخیر کے حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان دیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس اب اختتامی مراحل میں ہے۔
ای سی پی کے مطابق تمام فارن فنڈنگ کیسوں پر کارروائی میں تاخیر پارٹیوں کی طرف سے مختلف وجوہات کی بناء پر ہوتی رہی ہے، الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے، اور آئندہ بھی بغیر کسی دباؤ یا ترغیب کے ایسا کرتا رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں تاخیر کے حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان دیے جارہے ہیں، ای سی پی تمام پارٹیوں کے کیسز سے متعلق بلا امتیاز کارروائی کررہا ہے۔
ای سی پی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے کیسز پر کارروائی کے لیے اسکروٹنی کمیٹی نے 9 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے، ان پارٹیوں سے ضروری ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 28 اپریل کو چیئر مین اسکروٹنی کمیٹی سے کیسز پر کارروائی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تمام فارن فنڈنگ کیسوں کی سماعت اور کارروائی میں تاخیر پارٹیوں کی طرف سے مختلف وجوہات کی بناء پر ہوتی رہی ہے، پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس اب اختتامی مراحل میں ہے، کیس میں جواب دہندہ کے حتمی دلائل جاری ہیں۔
ای سی پی حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے 29,28,27 اپریل کو پی ٹی آئی وکیل کے حتمی دلائل کے لیے سماعت مقررکی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے عامر محمود کیانی نے 20 جنوری 2020 کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی سمیت 101 سیاسی جماعتوں کے سال 2014 سے سال 2018 تک کے اکاونٹس کی اسکروٹنی کے لیے درخواست جمع کرائی۔
اس پر کمیشن نے اپنے طور پر تمام پارٹیوں کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی کے بعد 18 سیاسی پارٹیوں کو 3 فروری 2020 کو نوٹس جاری کرکے کیس 18 فروری 2020 کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا۔
اس کیس میں بھی سیاسی پارٹیاں تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں، جن سیاسی پارٹیوں نے جوابات جمع نہیں کرائے اور نہ ہی کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں، ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے، اس کیس کو بھی الیکشن کمیشن نے آخری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
بیلجیئم کیلئے نامزد پاکستانی سفیر اسد مجید کی اسلام آباد میں بیلجیئن سفیر سے ملاقات
پاکستان کی جانب سے یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے نئے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے آج اسلام آباد میں بیلجیئم کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ سفارت خانے پہنچنے پر بیلجیئم کے سفیر فلپ برونشیں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
-
نواز شریف کے پرانے پاکستان میں واپسی مبارک ہو، حمزہ شہباز
عمران خان نے کہا تھا وہ خودکشی کرلے گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
-
فضل الرحمان کی جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
-
پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دیدی
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔
-
پاکستان بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
-
کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کو موصول
کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کو موصول ہوگئی، جس میں دھماکے کا وقت 1 بج کر 55 منٹ بتایا گیا ہے۔
-
دعا زہرا کیس: آئی جی سندھ کا پولیس اہلکار کیلئے نقد انعام کا اعلان
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے کیپٹل سٹی پولیس آفس لاہور کی لیگل برانچ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو دعا زہرا کاظمی کے کیس میں حاضر دماغی پر ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
سہون بم دھماکا کیس: ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائی کورٹ نے سہون بم دھماکہ کیس میں دوملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
کہوٹہ کے نواحی جنگلات میں آگ لگ گئی
ریسکیو حکام کے مطابق آگ چیڑ کے درختوں اور جھاڑیوں میں لگی ہے۔
-
سندھ ہاؤس حملہ کیس: PTI ارکان اسمبلی کی ضمانت مسترد، تحریری فیصلہ آگیا
سندھ ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 2 ارکان اسمبلی سمیت 4 ملزمان کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
-
کراچی میں دہشت گردی پاکستان پر حملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ پاکستان پر حملہ ہے۔
-
اپوزیشن لیڈر کیلئے راجا ریاض کی درخواست اسپیکر آفس میں جمع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنے تقرر کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرادی ہے۔
-
وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد، چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت
وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزراء کے ہمراہ چین کے سفارتخانے پہنچے اور چین کی ناظم الامور سے چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔
-
پی ٹی آئی ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہوگئی، خالد مقبول صدیقی
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہوگئی، اگر یہ جماعت ڈیڑھ سال اور رہتی تو تابوت میں کیل ٹھونک دی جاتی۔
-
مریم نواز نے سابقہ کابینہ کے پکڑے جانے کا اشارہ دے دیا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بہت جلد سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اُن کی پوری کابینہ کے پکڑے جانے کا اشارہ دیا ہے۔
-
جامعہ کراچی نے 26 دن پہلے خط میں سیکیورٹی پر تحفظات ظاہر کیے تھے
جامعہ کراچی نے کئی روز پہلے ہی غیر ملکی ٹیچرز کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔