Categories
Breaking news

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی بحال کروادی

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی بحال کروادی
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی گرڈ اسٹیشن میں زبردستی گھس گئے۔

صوبائی حکومت کے ایم پی اے فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں لوگوں کے ہمراہ گھس کر بجلی بحال کروادی۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقے کے پریشان عوام کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پہنچے۔

وہ عوام کے ہمراہ زبردستی گرڈ اسٹیشن میں گرڈ اسٹیشن کی انتظامیہ فضل الہٰی کو اندر گھسنے سے روکنے میں ناکام رہی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی ایم پی اے نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بجلی محکمے کے حکام لوڈشیڈنگ کے بجائے بجلی چوری پر ایکشن کیوں نہیں لیتے؟

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *