Categories
Breaking news

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے پھر گرڈ اسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی بحال کروادی

جنگ نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الٰہی کوہاٹ روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں بھی گھس گئے اور بجلی بحال کروادی۔

خیال رہے کہ فضل الہٰی کچھ دن قبل اخون آباد گرڈ اسٹیشن میں بھی گھس گئے تھے اور وہاں بجلی بحال کروادی تھی۔

ان کے خلاف اس معاملے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ اس مقدمے میں 21 جون تک ضمانت پر ہیں۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی بحال کروادی

تحریک انصاف خیبرپختونخوا حکومت کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی گرڈ اسٹیشن میں زبردستی گھس گئے۔

اس مرتبہ وہ کوہاٹ روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور دیہہ بہادر قدیم ، دیہہ بہادر جدید اور دورہ روڈ کے علاقوں کی بجلی زبردستی بحال کروادی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *