Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کے 123ارکان کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف—فائل فوٹو
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 ارکان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے روبرو مستفعی ہونے کی تصدیق کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔

پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہوسکتے، اسپیکر کا جواب ذرائع

ذرائع کے مطابق اسپیکر استعفوں کے معاملے کا شکور شاد کے استعفے کے تناظر میں بھی جائزہ لے رہے ہیں، شکور شاد استعفیٰ منظوری کے خلاف عدالت گئے اور اسے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی ان ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہو سکتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *