Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کے ناراض رکن احمدحسین ڈیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

پی ٹی آئی کے ناراض رکن احمدحسین ڈیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن احمد حسین ڈیہڑ نے پارٹی کی جانب سے دیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا۔

احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، ابھی بھی پارٹی کا رکن ہوں، میرے خلاف آرٹیکل63 اے کی کارروائی نہیں بنتی۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات کے شواہد نہیں دیے گئے۔

وزیراعظم کے بلانے پر بھی ناراض رکن اسمبلی احمد دیہڑ ملاقات کیلئے نہ پہنچے

ذرائع پی ایم ہاؤس کا کہنا ہے کہ احمد حسین ڈیہڑ ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس نہیں آئے۔

احمد حسین ڈیہڑ نے نوٹس کے جواب میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کا حوالہ بھی دیا۔

اس سے قبل ناراض حکومتی ایم این اے نور عالم خان نے بھی اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے شوکاز کا جواب دے دیا۔

نور عالم خان نے اپنے جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناراض ارکان کو 26 مارچ تک شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کی مہلت دی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.