
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد جنہیں چند روز پہلے عہدے سے ہٹایا گیا ہے، انہوں نے اپنے ہی ساتھی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں۔
Table of Contents
مری میں پھنسے سیاح حکومت پر پھٹ پڑے
مری میں پھنسے سیاح حکومت پر برس پڑے، مشکلات میں…
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے جواب میں احمد جواد نے فواد چوہدری کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں،کیا انھیں بھی معاشی اعشاریوں میں شامل کر لیں؟
احمد جواد کا کہنا تھا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا، کیونکہ جان تو اللّٰہ کو دینی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ میں بھٹو کے آئین کے مطابق بااختیار مقامی حکومت چاہیے، اسد عمر کا مطالبہ
وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے آئین کے مطابق بااختیار مقامی حکومت کا مطالبہ کردیا۔
-
سانحہ مری پر یورپی یونین کا اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت
انہوں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ابدی سکون اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
-
مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی، وزیراعلی پی ٹی آئی کےتنظیمی اجلاس میں بیٹھے ہوئے تھے
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے جاری رہی، پارٹی معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی۔
-
انتظامیہ کے اہلکار سیلفی بنا رہے تھے، راجہ یاسر
-
ہنگامی صورتحال کے باوجود شہریوں کی مری جانے کی ضد
اسلام آباد سے مری جانے والے راستے پر شدید ٹریفک جام ہے،سترہ میل کے علاقے پر رینجرز نے راستہ بند کردیا۔
-
گلیات میں برفانی طوفان، داخلی و خارجی راستے بند
ایک اندازے کے مطابق گلیات میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، ہوٹل مالکان کو سڑکیں کھلنے تک سیاحوں کو آؤٹ نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
-
مری میں پھنسے سیاح حکومت پر پھٹ پڑے
-
مرحوم اے ایس آئی کے کزن آخری گفتگو کی تفصیلات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
-
رحیم یار خان: بوسیدہ مکان کی دیوار گر گئی، 6 بچے جاں بحق
رحیم یار خان کے علاقے بستی مکرانی میں بوسیدہ مکان کی دیوار گرنے سے 6 بجے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
-
مری میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی نوید اقبال کی آخری گفتگو سامنے آگئی
اے ایس آئی نوید اقبال کا کہنا تھا کہ سب نکلنے کا انتظارکررہے ہیں،مزہ توتب ہے جب ہم صبح تک نکل جائیں، کرین آجائے کام تو شروع کردے۔
-
گلیات میں برفباری کا طوفان، 3 افراد جاں بحق
گلیات میں برف باری کے طوفان کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تمام راستے بند ہیں، سیاحوں کو نتھیا گلی سمیت گلیات نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-
مری: طوفان سے ہلاکتیں، 22 لاشیں اسکول منتقل
ملکۂ کوہسار مری میں برفانی طوفان کے باعث اب تک 22 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کلڈانہ کے مقام پر سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاشیں اسپتال نہیں لائی جا سکیں بلکہ اسکول منتقل کی گئی ہیں۔
-
سانحہ مری کا ذمہ دار کون؟ شرمیلا فاروقی کا سوال
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اُٹھادیے۔
-
گلیات میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے، ڈپٹی کمشنرکا دعوٰی
ڈپٹی کمشنر گلیات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلیات میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
-
بہتر ہوتا مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا۔
-
نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نیا خط لکھ دیا
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی پارلیمنٹ میں پیشی کے حوالے سے نیب پہلے خط سے دستبردار ہو گئی، نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نیا خط لکھ دیا۔