Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کیخلاف درخواست، عدالت کا کمشنر راولپنڈی پر اظہار برہمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جسٹس مرزا وقاص روف نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ دفاتر میں بیٹھے رہے اور عوام سڑکوں پر خوار ہوتے رہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ راستے بند کرنے والوں کے سہولت کار بنے ہوئے تھے، یہاں احتجاج ہوا لیکن انتظامیہ سوتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ آپ بیان حلفی جمع کرائیں کہ آپ نے راستے بند کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ دفاترمیں بیٹھے رہے اور عوام سڑکوں پر خوار ہوتے رہے۔ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتظامیہ کا رول واضح ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *