Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کی بلوچستان قیادت کا عبدالقادر کی نامزدگی پر ناراضی کا اظہار

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے تمام ریجن کے صدور نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالقادر کی سینیٹ کے لیے نامزدگی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نواب خان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے عبدالقادر نامی شخص کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا ہے اس شخص کا پارٹی سے تعلق نہیں، عبدالقادر کو ٹکٹ دینا پارٹی کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔

منیر بلوچ نے کہا کہ عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر پارٹی کے ریجنل رہنماؤں اور کارکنوں کو شدید تحفظات ہیں، ایک ایسے شخص کو ٹکٹ جاری کیا گیا جو نیب زدہ ہے۔

صدر کوئٹہ ریجن منیر بلوچ نے کہا کہ ہم عمران خان صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں، جبکہ عبدالقادر کو وزیراعظم کے پاس لے جانے والے شخص کی انکوائری کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *