Categories
Breaking news

پی ٹی آئی کا حکومتی اتحاد کیخلاف میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا حکومتی اتحاد کیخلاف میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

زمان پارک لاہورمیں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کے خلاف میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تباہ ہوتی ہوئی ملکی معشیت کے حوالے سے بھی آواز بلند کی جائے گی۔

فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی ناقص حکمرانی اور ناکام خارجہ پالیسی کو ہدف تنقید بنایا جائے گا اور اعظم سواتی کے لیے بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *