
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے نام لکھا گیا خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگیا۔
خط وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھا، جس میں کہا گیا کہ اپریل 2022ء کو 123 ممبران اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا۔
اسپیکر کو استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نےحکومت کی ایما پر غیر قانونی اور آئین سے ہٹ کر فیصلہ کیا، 123 استعفے دیے لیکن مخصوص نشستوں پر الیکشن کروایا، اس کےباوجود مینڈیٹ عمران خان کو ضمنی انتخاب میں ملا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفے سے متعلق زبانی اعلان کیا تھا، استعفے کے فیصلے کو تمام چینلز اور میڈیا نے نشر کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے فیصلے کےخلاف محض چند ممبران کا استعفیٰ قبول کیا گیا، وقت ضائع کیے بغیر ہمارے ممبران کے استعفے منظور کیے جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارلیمان میں سب سے بڑی جماعت کی غیر موجودگی میں قانون سازی پر بھی سوالیہ نشان ہے، اگرچہ ہم استعفے جمع کروا چکے ہیں، آپ کی تسلی کیلئے دوبارہ پیش ہونے کو تیار ہیں، اگلے ہفتے کسی بھی دن اپنی سہولت کے حساب سے ہمیں وقت دیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
این ای ڈی یونیورسٹی طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم کم عمر ہے، ایڈیشنل آئی جی
ملزم نظام الدین افغان باشندہ ہے جو جمالی گوٹھ کا رہائشی ہے، دوسرے ملزم کی شناخت ہوچکی ہے اس کے رشتےداروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
-
اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل کے حصول کی درخواست نمٹا دی گئی
عدالت نے کہا کہ وزارت داخلہ کو دیگر صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لینے کا حکم جاری نہیں کرسکتے۔
-
لوگ مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں۔
-
عطا تارڑ توشہ خانہ کی نئی تفصیلات سامنے لے آئے
عمران خان نے اربوں روپے کے تحائف کی قیمت لاکھوں میں لگوائی، توشہ خانے کے تحائف اونے پونے فروخت کرکے اربوں روپے کا فائدہ لیا، رسیدیں بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔
-
مسلم لیگ ق اور PTI کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریکِ انصاف کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
-
عمران خان کے بطور وزیرِ اعظم ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیل آگئی
سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی ہیں۔
-
مصدق ملک نے بلاول بھٹو کے بیان کی تردید کردی
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کے حوالے سے آذربائیجان کے ساتھ ایک معاہدے کے فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔
-
وزیراعظم کی تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
-
کس کس کو وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی ملی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اعلیٰ عہدے داران کو دی گئی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر وی آئی پی گاڑیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
-
موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس ، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ
سکھر کی عدالت نے سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس کے گرفتار ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
-
کراچی میں 100نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان
کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمان نے شہر میں 100نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔
-
ترقی پانے والے ڈاکٹر فاروق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی ایڈمن تعینات
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 سے حال ہی میں گریڈ 20 میں ترقی پانے والے افسر ڈاکٹر فاروق احمد کو ایف آئی اے میں ڈائریکٹر کراچی ایڈمن تعینات کر دیا گیا۔
-
سندھ ہاؤس کے فنڈز میں بے ضابطگیوں پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔
-
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا
مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا۔
-
پاک افغان سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی
پاک افغان بارڈر پر موجود سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی ہے، تاہم صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔
-
سپریم کورٹ نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم زاہد محمود کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔